زین مدنی: آٹھ محرم الحرام کا مرکزی شبیہ ذوالجناح کا جلوس مرکزی جلوس پام سٹریٹ بیت الرضا پرانی انارکلی پہنچ کر خیر و عافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس صبح 10بجے دربار حسین موری گیٹ کی امام بارگاہ دربارحسین موری گیٹ سے برآمد ہوا جس میں علامہ سید محسن رضا نقوی نےمجلس عزاء سے خطاب کیا اور شہداء کربلا کے فضائل و مصائب بیان کئے۔
دوپہر ایک بجے جلوس سرکلر روڈ کراس کرکے انارکلی بازار میں پہنچ گیا۔ انارکلی بازار،جلوس میں عزاداروں کی نوحہ خوانی ماتم اور گریہ جاری ہے۔
عزاداروں کے لیے جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور لنگرکااہتمام بہت بڑے پیمانہ پر کیا گیا ۔ جلوس رات ساڑھے سات بجے مال روڈ عبور کرکے پرانی انارکلی سے گزر کر پام سٹریٹ پہنچا۔
قبل ازیں شبیہہ ذوالجناح کا جلوس اندرون موری گیٹ سے ہوتا ہوا کوچہ چراغاں سے گزر کر جامعہ رضویہ ،بخاری چوک ،لوہاری گیٹ سے ہوتا ہوا انارکلی پہنچا۔
جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور جلوس کے اطراف کی تمام گلیوں اور راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا۔اہل علاقہ اور امن کمیٹیوں کے ممبران بھی جلوس کے ہمراہ موجود ہیں۔