ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا کیس:پرویز الہی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی

مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا کیس:پرویز الہی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی :  لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمہ پر سماعت،پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔
چوہدری پرویز الہی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے،وکلاء کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔
  لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا،میڈکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے پرویز الٰہی کو لمبا سفر کرنے سے روک رکھا ہے،پرویز الٰہی کی پسلی کا فریکچر ابھی ٹھیک نہیں ہوا جبکہ پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف بھی ہے۔

  واضح رہے کہ عدالت نے آج پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے طلب کر رکھا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer