ڈینگی کا خطرناک حد تک پھیلاؤ ، ڈاکٹرز نے اہم ہدایت جاری کردی

15 Jul, 2024 | 11:02 AM

ڈینگی کا خطرناک حد تک پھیلاؤ ، ڈاکٹرز نے اہم ہدایت جاری کردی
ڈینگی کا خطرناک حد تک پھیلاؤ ، ڈاکٹرز نے اہم ہدایت جاری کردی

سٹی42: سرگنگارام ہسپتال میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئےآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایس پروفیسرحافظ معین الدین نے ڈینگی کی روک تھام سے متعلق اہم ہدایت جاری کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرگنگارام ہسپتال میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے منعقد آگاہی واک کی قیادت ایم ایس پروفیسرحافظ معین الدین نے خود کی جس میں ایس ڈاکٹرذکیہ،ڈاکٹرسمیرا،ڈی ایم ایس ڈاکٹرزین ، ڈاکٹرمریم،ڈاکٹرثنا،ڈاکٹرسعدیہ،ڈاکٹرنفیسہ ،ڈی سی این ایس ساجدہ پروین نے شرکت کی۔


اس موقع پر ایم ایس گنگارام ہسپتال کا کہنا تھا کہ شہریوں کو 3 ماہ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگی، ان 3ماہ میں ڈینگی کے پھیلاؤ کا زیادہ خطرہ ہوتاہے اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ بھی دیکھنے میں آتا ہے۔

مزیدخبریں