ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاشورہ کے جلوسوں کے دوران  ٹریفک کا متبادل انتظام مکمل کر لیا گیا

Ashura Traffic Plan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:  لاہورمیں 9 اور 10 محرم الحرام کو  عاشورہ کے جلوسوں کے دوران  ٹریفک کا متبادل انتظام مکمل کر لیا گیا۔  سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لئے متبادل راستوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔ 

 9 اور 10محرم کو شہر بھر میں 227 سے زائد مجالس، 46 جلوس برآمد ہوں گے۔ مجموعی طور پر6 سو سے زائد ٹریفک انسپکٹر ،22 سو سے زائد وارڈن ڈیوٹی دیں گے۔

 نویں،دسویں محرم الحرام کو شہر میں 277 سے زائد مجالس اور شہر کے مختلف مقامات سے 46 جلوس برآمد ہونگے۔ ان میں 6 بڑے جلوس ہونگے۔

جلوسوں کے روٹس،پارکنگ و ڈائیورشن پوائنٹس کو فرداً فرداً چیک کرنے کے لئے نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایس پی منیر ہاشمی،ایس پی سہیل فاضل اور ایس پی شہزاد خان تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کریں گے۔ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجینسی گاڑیوں کےلئے فوری راستہ کلیئر رکھا جائے گا۔