رنگ محل سے  سات شبیہہ ذوالجناح کا جلوس نثار حویلی پہنچ گیا

15 Jul, 2024 | 04:48 AM

توقیر اکرم:  لاہور بھر کی  امام بارگاہوں کی طرح اندرون شہر بھی  سات محرم کے جلوس روایتی جوش و عقیدت سے  نکالے گئے ۔ سات شبیہ ذوالجناح کا جلوس موچی گیٹ سے نکالا گیا۔

جلوس میں سات شبیہ ذوالجناح شامل تھے۔ جلوس  رنگ محل چوک،چائنہ چوک،سنہری مسجد شاہ عالم ،محلہ شیعہ،نواب صاحب  چوک سے ہوتا ہوا موچی دروازہ میں نثار حویلی پہنچا ۔

جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوحہ خوانی کی ۔

سات شبیہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا موچی گیٹ اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس کے راستوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

مزیدخبریں