عزیز کالونی شاہدرہ میں مجلسِ عزا ،شبیہ ذوالجناح کا جلوس

15 Jul, 2024 | 03:57 AM

ابراہیم قریشی:  عزیز کالونی شاہدرہ میں مجلسِ عزا ،شبیہ ذوالجناح برآمد  ہوا۔  
جلوس لطیف چوک عزیز کالونی سے برآمد اور سید خرم اقبال رضوی کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوا ۔

جلوس میں عزاداران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ سید دراب حسنین بخاری، حافظ راشد، غلام مصطفیٰ چن، سالار بابا آفتاب، امیر علی حیدری ذاکر، ڈاکٹر خبیر الحسنین نقوی بھی شریک ہوئے۔  ایس ایچ او تھانہ میاں تحسین نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا ۔

مزیدخبریں