ابوبکر ارشد: مسلم ٹاؤن بی بلاک میں 7 محرم کی سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید سلمان رضا زیدی نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کیے۔
علامہ سید سلمان رضا زیدی نے مجلس سے خطاب میں اہل بیت کی مثالی قربانیوں اور شان پر روشنی ڈالی ۔ مجلس میں محمد علمدار رضی اور محمد شاہ ذین رضی سمیت عزاداروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
مجلس کے اختتام پر عزاداروں کے لیے وسیع لنگر اور شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔
ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ منتظمین محمد معظم رضی اور محمد تیمور رضی نے اپنی نگرانی میں انتظامات کا جا ئزہ لیا ۔