مظلومینِ کربلاکا پُرسہ؛ ے  گلبرگ ٹو کی سالانہ مجلس عزا  11محرم کو ہو گی

15 Jul, 2024 | 03:07 AM

وسیم احمد:  مظلومین کربلا کا پرسہ دینے کے لئے  گلبرگ ٹو کی سالانہ مجلس عزا  11محرم کو ہو گی۔  شبیہ علم، علی اصغر   کے جھولے کی زیارت اور لنگر کا اہتمام کیا جائےگا۔
گیارہ محرم کی سالانہ مجلس عزا حسب روایت 132 اے ٹو گلبرک تھری میں امام بارگاہ قصر ابوالفضل العباس میں پربا ہوگی ۔

 مجلس شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔ سید اقبال حسین شاہ ،علامہ عمران عباس مظاہری، علامہ محمد عباس رضوی، ذاکر حبیب رضا حیدری خطاب کرینگے۔

مجلس کے دوران شبیہہِ علم اور جھولا علی اصغر کی زیارت کروائی جائے گی ۔ عزاداروں کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں