سنت نگر میں شبیہہِ ذوالجناح کا جلوس

15 Jul, 2024 | 02:53 AM

طلحہ اشرف:  ابدالی چوک سنت نگر  میں عزا خانہ بیت السادات میں7 محرم کے حوالے سے مجلس ہوئی جس میں ڈاکٹر علامہ امجد علی جعفری نے خصوصی خطاب کیا ۔ مجلس کے اختتام پر  شبیہہِ ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا۔ 

سید جاوید رضا بخاری ، ندیم عباس ، کاظم بخاری ، بلال احمد ، داؤد حیدر،عارف کھوکھر ، قاری واجد ، بشیر الدین ، دلاور زیدی شریک ہوئے۔عارف کھوکھر ، سید علی عرفان نقوی ، سید ذکی حیدر کاظمی ، عابد علی مغل ، شیخ علی یاسر ، حسن رضا ، شیخ عمار شریف نے بھی شرکت کی۔

 نوحہ خواں سجاد حسین نے نوحہ پڑھا،نوازش علی نجفی نے نوحہ خوانی کی ۔

 مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا ،جس میں عزاداروں نے شرکت کی ۔ جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا ابدالی چوک اختتام پذیر ہوا.

مزیدخبریں