عمیر افضال: گرین ٹاؤن کی امام بارگاہ حیدریہ میں سات محرم کی مجلس عزاء میں علامہ قمبر علی نقوی نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے۔
جامعہ مسجد و مرکزی امام بارگاہ حیدریہ میں7 محرم کی مجلس عزاء کے بعد انجمن حیدریہ بلتستانیانہ کے زیر اہتمام شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ جلوس میں بلتی عزاداروں نے زنجیر زنی کا پرسا دیا۔ بلتی زبان میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کی گئی۔
مجلس اور جلوس کے اختتام پر لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔
حفاظتی انتظامات
پنجاب پولیس نے امام بارگاہ حیدریہ کے داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی فرائض سر انجام دیئے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ بھی کی گئی ۔
علامہ قمبر علی شاہ نقوی نے فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے۔ مجلس کے اختتام پر عزاداروں کیلئے لنگر اور تبرکات کا اہتمام کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں عمران جاوید انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مجلس میں موجود رہے۔
رکن صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید نے مجلس عزاء میں شرکت کی، انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مھرم کے بخیریت گزرنے کے لئے دعا گو ہیں۔