پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

15 Jul, 2023 | 10:43 PM

ویب ڈیسک: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ 

پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں  9 فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں  7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 253 روپے 50 پیسے ہے۔  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، اور نئی قیمتیں 16 جولائی سے 31 جولائی تک لاگوں ہوں گی۔

مزیدخبریں