ڈلیوری کیلئے آنے والی خاتون کا گاڑی میں ہی بچے کو جنم

15 Jul, 2023 | 06:51 PM

Ansa Awais

This browser does not support the video element.

(سید تنویر نقوی) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں میں ڈلیوری کیلئے آنے والی خاتون نے ریسکیو کی گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق کھاریاں کے سرکاری ہسپتال میں یہ ایک معمول بن چکا ہے کہ گائنی وارڈ میں آنیوالی خواتین کو اسی طرح خوار کیا جاتا ہے۔مذکورہ واقعے میں بھی خاتون کی طبیعت غیر ہونے پر ہسپتال لایا گیا، ہسپتال عملہ نے معمولی چیکنگ کے بعد گجرات عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کردیا جبکہ خاتون نے چلتی گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا اور انتظامیہ کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر شہری سخت نالاں ہیں۔واقعے کی فوٹیج سٹی42 نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار کو بچہ سنبھالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بار بار اسرار پر کے باوجود بھی چیک اپ ٹھیک سے نہیں کیا گیا۔اس پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ظفر مہدی کا مؤقف تھا کہ مریضہ ہسپتال پہنچی ہی نہیں جبکہ عملہ بھی لاعلم ہے۔

مزیدخبریں