ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار

 قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  پنجاب پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو عمان سے گرفتار کرلیا۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق محمد آصف نامی اشتہاری پولیس کو ایک برس سے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ انٹرپول کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا۔ اشتہاری ملزم آصف کو گرفتاری کے بعد مزید کاروائی کیلئے سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری آصف کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی۔ آئی جی پنجاب نے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔ 

 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قتل ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز جاری رکھا جائے ۔ انٹرپول اور ایف آئی اے کی مدد سے ملزمان کی قانون کی گرفت میں لا کر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں ۔ بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے پاسپورٹس منسوخ کروائے جائیں ۔ آر پی اوز ، ڈی پی اوز بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں ۔