سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر ؛ وزیراعلیٰ نے کام دو رکنی کمیٹی کےحوالےکردیا

15 Jul, 2023 | 06:28 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اورپراجیکٹ میں تاخیر پر ایل ڈی اے کے حکام سے ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ کو سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری ہاؤسنگ پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی کے سپردکردیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو فوری طور پر پراجیکٹ کا انتظام سنبھالنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمن آباد انڈرپاس پراجیکٹ کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران زیر تعمیر سمن ٓباد انڈر پاس کی تعمیر کا کام رک گیا تھا، اس کے بعد سے کام میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کام کی رفتار کے حساب سے اسے جلد از جلد مکمل کر کے عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات کر رکھی تھیں۔ 

مزیدخبریں