ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

 حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4.96 اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، بجلی میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی ۔ دوسری جانب تاجر برادری نے بجلی ٹیرف میں اضافے کو ظلم قرار دیدیا ۔ 

الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تاجر رہنما جاوید صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لے کر حکمران خوش ہورہے ہیں ،  اس وقت آٹھ سے سولا گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،  بجلی مہنگی کرکے عوام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ عوام پر مہنگائی کا بم نہ گرایا جائے۔ 

انہہوں نے مزید کہا کہ تین سو یونٹ کا بل 8 سے 12 ہزار درمیان آرہا ہے، کے الیکٹرک قاتل الیکٹرک ہے اربوں کا تانبہ بیچ ڈالا، تانبے کو بیچ کر سلور لگادیا گیاسلور گرمی میں پگھل ٹوٹ رہے ہیں ،  کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔  کے الیکٹرک نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔