( سٹی42) آرمی چیف جنرل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئےجہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔
We warmly welcome the arrival of #COAS Gen. Seyed Asim Munir to Iran. The visit indicates firm determination of high officials of ???????????????????? to promote all-out relations, A long stride towards comprehensive expansion of ties; the achievements will prove to be tangible & positive. pic.twitter.com/mKhN3vyUPL
— Embassy of Islamic Republic of Iran- Islamabad (@IraninIslamabad) July 15, 2023
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سیکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ میجر جنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔