لاہور میں آتشزدگی سے ٹریفک وارڈن جھلس گیا

15 Jul, 2023 | 05:37 PM

وقاص احمد : شاہدرہ کے علاقے میں آتشزدگی سے ٹریفک وارڈن جھلس گیا، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

سی ٹی او مستنصر فیروز نے آتشزدگی میں جھلسے والے وارڈن کی عیادت کی اور سی ٹی او کی طبی عملے سے وارڈن کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے عدنان کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

مستنصر فیروز کے مطابق وارڈن عدنان نے شاہدرہ کے علاقے میں کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا ۔کمرے میں اگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جسکے بعد ریسکیو نے عدنان کو میو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ڈاکٹروں کاکہنا ہے عدنان کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

ٹریفک وارڈن عدنان لکشمی چوک میں ڈیوٹی کرتا تھا۔ وارڈن کے اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے وہ اوکاڑہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں