سی ٹی او لاہور کا بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا دورہ

15 Jul, 2023 | 04:50 PM

ویب ڈیسک: سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے بارش کے دوران متعدد شاہراہوں کا دورہ کیا۔ 

مستنصر فیروز نے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اچھرہ، کینال روڈ انڈر پاسز کا بھی دورہ کیا۔سی ٹی او سمیت تمام افسران شدید بارش کے دوران سڑکوں پر موجود ہیں۔

مستنصر فیروز نے کہا کہ تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں، تمام سرکل افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔ 

مزیدخبریں