فوادد اسد اللہ خان مزید تین سال آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل رہیں گے

15 Jul, 2023 | 04:18 PM

ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ خان کو مزید  3 سال کیلئے ڈی جی آئی بی کاعہدہ  دے دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللّٰہ خان  کو مزید 3 سال کیلئے گریڈ 22 میں کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو مقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اِس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے فواد اسد اللّٰہ خان کو کنٹریکٹ پر ایڈیشنل ڈی جی تعینات کرنے اور ڈی جی آئی بی مقرر کرنے کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں۔ 

پہلے جاری ہونے والے   نوٹیفکیشن کے مطابق فواد اسد اللّٰہ خان کو 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایڈیشنل ڈی جی تعینات کیا گیا ہے اور دوسرے نوٹیفکیشن میں انہیں 22 ویں گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی بی آئینی ادارہ ہے لہذا کنٹریکٹ پر براہِ راست ڈی جی کا تقرر نہیں کیا جا سکتا لہذا فواد اسد اللّٰہ خان کو کنٹریکٹ پر ایڈیشنل ڈی جی تعینات کر کے اُنہیں ڈی جی مقرر کیا گیا ہے،یادرہے کہ فواد اسد اللّٰہ خان ریٹائرمنٹ تک بھی ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعینات تھے۔

مزیدخبریں