پی ٹی آئی سے دو بڑی گرفتاریاں

15 Jul, 2023 | 02:31 PM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک: پشاور سے  پاکستان تحریک انصاف کے 2 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ملک واجد اور ارباب وسیم  کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور میں انسدا دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جہاں  عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست خارج کردی، جس کے بعد سابق ایم پی ایز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے مقامی تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے۔
 

  
 
 

مزیدخبریں