ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا، نیا بل منظور

 مجرموں کو الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا، نیا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ میں چوری ، ڈکیتی  کے عادی مجرموں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے انہیں الیکٹرانک کڑا لگایا جائے گا۔ عادی مجرموں کی نگرانی کا قانون اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی گہنور اسران نے بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔مجوزہ قانون کے مطابق چوری و ڈکیتی، اقدام قتل کے ملزمان، کار اور موٹر سائیکل چوری و چھیننے پر برقی کڑا لگایا جائے گا، منشیات سمیت عادی مجرمان کو بھی برقی کڑا لگایا جائے گا۔