پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی

15 Jul, 2023 | 10:38 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) نیلم حیات ملک نے تحریک انصاف اور  سیاست کو خدا حافظ کہہ دیا ۔ 

 سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے پارٹی کو خدا حافظ کہنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اب پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے،  نیلم حیات ملک  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ  پھوڑ کی سیاست پر  یقین نہیں رکھتی۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور  پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ  جناح ہاؤس میں جو  نقصان اور  توڑ پھوڑ  ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، موجودہ حالات کے پیش نظر میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

مزیدخبریں