حلیم عادل شیخ کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط

15 Jul, 2023 | 08:39 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کرنے کیلئے  کہہ  دیا ہے۔

اپنے خط میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت قانون کا حصہ ہے، سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کی جائے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے خط میں کہا کہ  اسمبلی کی مدت ختم ہونے میں 30 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں، جب چاہیں انہیں مشاورت کیلئے بلالیں۔

مزیدخبریں