شہری کی اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کی کوشش، ویڈیو

15 Jul, 2023 | 12:21 AM

This browser does not support the video element.

رانا فرحان یامین: لاہور کے چوبرجی چوک میں اورنج لائن ٹرین کے پل سے چھلانگ لگا کر شہری نے خودکشی کی کوشش کی، سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی موبائل ویڈیو حاصل کر لی۔  

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے گنگارام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مضروب کی شناخت 45 سالہ صغیر کے نام سے ہوئی،  متاثرہ شہری کی ایک ٹانگ اور بازو فریکچر ہوا، جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

عینی شاہدین کی کاوشوں کی بدولت شہری کی جان بچ گئی۔ موبائل ویڈیو میں شہری کو پل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں