ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی للت مودی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ نے اپنی دونوں لے پالک بیٹیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا وہ بہت خوش ہیں لیکن شادی شدہ نہیں ہیں، انگوٹھیوں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا لیکن وہ غیر مشروط پیار میں گھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت وضاحت دی جاچکی ہے اب زندگی اور کام کی طرف واپس آتے ہیں۔اداکارہ نے ہمیشہ خوشیوں میں شریک ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
خیال رہے کہ للت مودی نے ٹوئٹر پر سشمیتا سین کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں اور اداکارہ کو " بیٹر ہاف" قرار دیا تھا جس سے دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آنے لگیں۔ بعد ازاں للت مودی نے وضاحت کی کہ ان کی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔