پٹرول مزید سستا ہو گا،ن لیگ کی اہم شخصیت نے بتا دیا

15 Jul, 2022 | 07:45 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پی پی 168 حلقہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ہے۔انہوں نے غریب عوام کو پیٹرول کی قیمت مزید کم کرنے کی نوید سنائی ہے۔

مر یم نواز  نے کہا ہے کہ اگر اسی طرح عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو یکم اگست کو پیٹرول مزید سستا کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ شیروں کو شیروں کے ساتھ ہونا چاہیے گیدڑوں کے ساتھ نہیں۔ اس لیے لاہور نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لاہور پر بری نظر رکھنے والے جان لیں کہ 17 جولائی کو انہیں یہاں سے مایوس لوٹنا پڑیگا۔ گزشتہ کچھ سالوں سے لاہور یتیم اور لاوارث ہوگیا تھا لیکن اب اچھے دن آچکے ہیں۔ نالائق ایک اور سال حکومت کر جاتا تو لاہور کھنڈر بن جانا تھا۔

 انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ آج لاہور آرہا ہے، اس سے پوچھنا بنتا ہے کہ تمہارا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟ عمران خان نے اتنے جلسے کیے کیا کسی ایک جلسے میں بھی بزدار کو دیکھا؟ لاہور کے لیے کچھ کیا ہوتا تو آکر منہ دکھاتا۔

مزیدخبریں