(محمدساجد) سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن کا صارفین کو تصور بھی نہیں ہوتا، خواتین پر تشدد، گھریلو مسائل کی وجہ سے تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کےبڑھتے واقعات کی نے بچوں میں بھی خوف کی لہر پھونک دی ہے، سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کے لڑنے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق معاشرے کی عمارت برداشت، اخلاقیات، رواداری اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے، یہ عدم برداشت آج ہمیں اس نہج پہ لے آیا کہ چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر خون بہنے لگا ۔
عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے دنیا بھر میں تشدد قتل وغارت کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڑوبس سروس میں جہاں دیگر مسافر بھی سفر کررہے ہیں ایک نوجوان لڑکا اور لڑکی لڑ رہے ہیں۔
لڑکی لڑکے کو برا بھلا کہتے نظر آرہے ہیں، واقعہ بھارتی دارلحکومت دہلی میڑو بس میں پیش آیا، لڑکی نے لوگوں کے سامنے لڑکے کو پھپڑ اور مکا مارا اور غصے کی حالت میں برا بھلا آگے کی طرف بڑھ گئی، لڑکے نے دھمکی دیتے کہا کہ تم باہر چلو پھر بتاتا ہوں جس پر لڑکی نے اس کے چہرے پر پھپڑ رسید کیا اور جواب میں لڑکے نے بھی لڑکی کے منہ پر تھپڑ مارا۔ لڑکی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ لڑکے کو کہہ رہی ہے کہ تم ہوں ہی گندا بندہ۔