شہری ہو جائیں خبردار، ٹریفک پولیس کا سخت آپریشن شروع

15 Jul, 2022 | 07:36 PM

ویب ڈیسک: چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور منتظر مہدی نے ای چالان ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے محکمے نے 17 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور 34 ٹریفک وارڈنز کو مختلف مقامات پر تعینات کردیا ہے۔ خصوصی مقامات میں مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، مزنگ اور مغل پورہ سمیت دیگر عوامی مقامات  بھی شامل ہیں۔پکڑی جانے والے گاڑیوں کے کاغذات اور گاڑیاں ضبط کرلی جایئں گی اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔


چیف ٹریفک آفیسر منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا۔ شہری 8815 پر میسج کر کے اپنی گاڑی کے چالان  کاسٹیٹس معلوم کرسکتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ٹریفک پولیس نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر معمولی خلاف ورزی کرنے  پر شہریوں کا چالان نہ کرنے کا علان کیا تھا۔

مزیدخبریں