(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے۔
تحریک نظام مصطفٰی کے بانی حامد سعید کاظمی نے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا زین قریشی کی حمایت کا اعلان کرنے پر بےحد مشکور ہوں۔
حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی دور حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔