(جنید ریاض)لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے 179 سکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم،2730 اساتذہ ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،205 اساتذہ بطور پریزائیڈنگ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق 81 سرکاری اور 98 پرائیوٹ سکولوں میں پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔2730 اساتذہ ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔205 اساتذہ بطور پریزاڈنگ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔189 اساتذہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ڈیوٹیوں کے لئے ریزروڈ رکھے گئے ہیں۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق تمام اساتذہ کو الیکشن ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ تمام اساتذہ کو ڈیوٹیوں کے حوالے سے لیٹر بھی وصول کروا دیا گیا ہے، چاروں حلقوں میں ڈیوٹی دینے والے عملہ کی ٹریننگ کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے،ٹریننگ سیشن کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔
ٹریننگ ہوم اکنامکس یونیورسٹی، واپڈگرلز کالج ،گرلز کالج ٹاون شپ اور اے پی ایس بوائز سکول میں دی جائے گی۔