(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں غیرمعمولی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ41 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 43 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 970 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 890 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 9 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت 1705 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔