ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ٹیم کے آؤٹ آف فارم بیٹسمین اور سابق کپتان ویرات کوہلی کے لئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔
ویرات کوہلی ان دنوں آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر اس وقت کے عالمی نمبر ون بیٹسمین اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ان کی حمایت میں بول پڑے۔
بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کے ساتھ لی گئی یادگار تصویرشئیرکی اور لکھا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، مضبوط رہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی اسٹار کرکٹرویرات کوہلی دو برس سے بری فارم کا شکار ہیں، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ اچھا پرفارم نا کر سکے اور اب ون ڈے سیریز میں بھی بھارتی ٹیم کوہلی کی بیٹنگ پر کافی انحصار کر رہی تھی ۔ خیال رہے کہ بری فارم کے باعث ویرات کوہلی ٹیسٹ رینکنگ میں 6 برس بعد ٹاپ 10 بیٹسمین کی فہرست سے بھی باہر ہوگئے ۔