ڈالر کی اونچی اڑان جاری،پھر مہنگا ہو گیا   

15 Jul, 2022 | 05:11 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈالر کی اونچی اڑان تھم نہیں سکی ہے۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 15 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 210 روپے 95 پیسے رہا۔

  اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 211 روپے کا ہوگیا۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبروں کے بعد ڈالر تھوڑا سستا ہوا تھا تاہم آج پھر مہنگا ہوگیا۔

مزیدخبریں