(عرفان ملک) ضمنی انتخابات سیکورٹی انتظامات حتمی مراحل میں شامل ، لاہور پولیس نے ضمنی انتخابات کے دوران امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کی لسٹیں مانگ لیں ۔ کریمینل ریکارڈ رکھنے والا پولنگ ایجنٹ نہیں بن سکے گا۔
لاہور پولیس کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سیکورٹی کے انتظامات کو فُول پروف بنایا جا رہا ہے جس کے تحت لاہور پولیس نے تمام سیاسی جماعتوں سے انکے پولنگ ایجنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق پولنگ ایجنٹس کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور کریمینل ریکارڈ رکھنے والے کو پولنگ ایجنٹ نہیں بننے دیا جائے گا ۔ لاہور پولیس نے تمام سیاسی پارٹیوں کو آج رات تک پولنگ ایجنٹس کی لسٹیں دینے کی ڈیڈ لائن دے دی جس کے بعد سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔