لیسکو  صارفین کے لئے بری خبر

15 Jul, 2022 | 04:36 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے گھریلو صارفین سے بلوں کی اقساط کی سہولت واپس لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، صارفین ایک سال کے دوران صرف دو مرتبہ بلوں کی اقساط کروا سکیں گے۔

 ذرائع نے بتایا کہ قوانین کے مطابق کمپنی گھریلو صارفین کو ایک سال کے دوران صرف دو مرتبہ قسط کی سہولت دے گی اور بلوں پر اقساط کی سہولت چھ ماہ کے بعد ایک مرتبہ لی جا سکے گی۔

لیسکو نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے لئے آن لائن اقساط کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جس کے مطابق گھریلو صارفین آن لائن اقساط کی سہولت صرف دو مرتبہ حاصل کر سکیں گے، کمپنی نے صارفین سے جرمانوں کی مد میں اضافی ادائیگیوں کی وصولی کے لئے فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں