فیس بک کا نیا زبردست فیچر

15 Jul, 2022 | 03:56 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک نے صارفین کو ایک بڑی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میٹا کی زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ایک قانون کے باعث صارفین کئی اکاؤنٹس بنا نہیں سکتے , مگر اب فیس بک کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس سے ایک اکاؤنٹ سے 5 پروفائلز منسلک کی جاسکیں گی۔

فیس بک کے مطابق ایک سے دوسری پروفائل پر سوئچ کرنا بہت آسان ہوگا, اس نئے فیچر کے تحت فیس بک صارفین اپنے مشاغل جیسے کھانا پکانا، سیاحت یا دیگر کے مطابق پروفائلز بناسکیں گے۔

اسی طرح وہ ایک الگ پروفائل بھی بناسکیں گے جو مخصوص دوستوں یا گھروالوں سے رابطے کے لیے ہوگی۔

فیس بک کو اس وقت مختلف ایپس جیسے ٹک ٹاک سے سخت مسابقت کا سامنا ہے، جس کے باعث میٹا کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہا ہے۔

فیس بک کے مطابق صارفین کو پروفائلز کے لیے پلیٹ فارم کے قوانین کی پابندی کرنا ہوگی، یعنی مخصوص مواد جیسے نفرت انگیز مواد اور تشدد کی دھمکیوں وغیرہ کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان پروفائلز کو کسی دوسرے فرد کے طور پر ظاہر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی, فی الحال یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ 

مزیدخبریں