تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

15 Jul, 2022 | 03:27 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  لیگی رکن اسمبلی فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

فیصل نیازی نے وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے قبل اپنا استعفی پیش کیا تھا جسے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے  منظور کرلیا، فیصل نیازی آج باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ 

فیصل نیازی کو تحریک انصاف نے 2018 میں ٹکٹ نہیں دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ،  اب ن لیگ کی سیٹ سے استعفیٰ دے کر دوبارہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

فیصل نیازی کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں ایک اور ووٹ کم ہو گیا۔

مزیدخبریں