(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا، ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی، فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طیبہ گل کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیربحث آیا، کل وزیراعظم ہاؤس سے طبیہ گل کے ساتھ رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ انہیں اغوا کر کے 18 روز تک وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا، طیبہ گل سے تمام ثبوت لے لیے گئے، وزیراعظم ہاؤس سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔