(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔
سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔ اس موقع پر عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔ عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔