(ویب ڈیسک)بھارت میں مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع ہلدوانی میں ایک ایسی ویڈیو سامنےآئی جہاں نوجوان لڑکیاں عاشق کے لیے آپس میں لڑ پڑیں اور ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں میں سے ایک کے ہاتھ میں لکڑی کا ڈنڈا تھا جسے استعمال کرتے ہوئے وہ دوسری لڑکی پر حملہ کرتی تھی۔
ایک اور لڑکی کو بڑی شدت سے ایک لڑکی کے بال کھینچ کر دور دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں تشدد کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اس پر قہقہے لگانے لگے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ لڑکیاں کس کے لیے لڑ رہی ہیں۔