ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی معروف جوڑی کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر کرینہ کپور کے ایک فین پیج سے جے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے والد راندھیر کپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بچے کا نام تمام خاندان والوں کی مشاورت سے رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے کا مطلب ہوتا ہے نیلی آنکھوں والا پرندہ جب کہ پارسی زبان میں اس کا مطلب ہے قریب لانے والا۔