ویب ڈیسک : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل نایاب کے کیس میں بڑی پیشرفت ،پولیس نے سی سی ٹی وی میں نظر آنیوالےمشتبہ شخص عمیر کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں،یاد رہے کہ پولیس اس سے پہلے بھی دس مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر چکی ہے ۔
واضح رہے کہ 11 جولائی کو ماڈل نایاب کو نامعلوم افراد نے گھر میں قتل کر دیاتھا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار ا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں درج کر لیا گیاتھا،مقتولہ ماڈل نایاب کے دو سوتیلے بھائی محمد علی اور شبروز ہیں اور نایاب غیر شادی شدہ تھیں، مقدمہ کے متن کے مطابق نایاب کو گزشتہ رات کھانا کھانے کے بعد گھر چھوڑا تھا،اگلے روز بہن سے ملنے گھر گیا تو دروازے بند تھے ،گھرکی پچھلی سائیڈکی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی، ٹوٹی کھڑکی سے گھرمیں داخل ہواتوسامنے بہن کی لاش پڑی تھی اور اس کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔