سٹی 42: ترکی کا استنبول میں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ، استنبول سے 325 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ترکی نے استنبول میں غیرقانونی مقیم 325 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترکش ائیر لائن کا خصوصی طیارہ 17 جولائی کو ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچے گا۔ترکش ائیرلائن نے لاہور ائیرپورٹ اور ایف آئی اے کو آگاہ کردیا۔
ہیلتھ حکام کی اجازت کے بعد ڈی پورٹس ہونے والے پاکستانیوں کو لاہور ائیرپورٹ اترنے کی اجازت مل گئی۔ ڈی پورٹ ہو کر آنے والے پاکستانیوں کا ائیرپورٹ پر مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔ ترکش ائیرلائن نے لاہور ائیرپورٹ حکام کو فلائیٹ شیڈول سے آگاہ کردیا۔