ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب گونگے بھی بول سکیں گے

اب گونگے بھی بول سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انسان کا صدیوں پرانا خواب سچ ہونے جارہا ہے بول نہ پانے والے افراد  اب مانیٹرکے ذریع دوسروں سے بات کیا کریں گے۔
 سائنسدانوں نے ایسی مشین ایجاد کرلی ہے جو مفلوج اور بول نہ سکنے والے مریضوں کی دماغی لہروں کو پڑھ کر مانیٹر پر جملوں کی شکل میں ظاہر کرسکے گی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیوائس پہلے مریضوں کی دماغی لہروں جو عام الفاظ پر مشتمل ہیں جیسے پانی ، اچھا یا نہیں وغیرہ کو ریڈ کرے گی اور مریض کی دماغی لہروں کے ساتھ  ایڈجسٹمنٹ کے بعد مریض نہ صرف سوال کرسکے گا بلکہ جواب بھی دے سکے گا جو مانیٹر پر چھوٹے جملوں کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔
 یونیورسٹی آف کیلے فورنیا کے سائنسدانوں نے ایک مریض پر آزمائشی تجربات کی سیریز مکمل کرلی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ وقت گذرنے کے ساتھ ڈیوائس کی یاداشت رفتار اور ذخیرہ الفاظ کو بہتر بنایا جاسکے گا حتی کہ کچھ عرصہ کے بعد مانیٹر پر فقروں کی بجائے کمپیوٹر جنریٹڈ آواز کے ذریعے بات چیت کی جاسکے گی۔ اس طریقہ علاج میں انسانی دماغ  کے اس حصے پر جو گفتگو کا ذمہ دار ہے پر الیکٹروڈ نصب کئے جاتے ہیں اور تین سے چار سیکنڈ میں  جواب  مانیٹر پر ظاہر ہوجاتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer