میرا باپ مجھے قتل کرنا چاہتا ہے،، برٹنی سپئیرز نے مقدمہ جیت لیا

15 Jul, 2021 | 05:22 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: برٹنی سپیئرز نے عدالت سے اپنے حق کے لئے ایک فیصلہ آنے پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے  لاس اینجلس کی عدالت نے انہیں اپناذاتی وکیل مقرر کرنے کی اجازت دی ہے۔

فیصلے کے بعد انسٹا گرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں وہ اس خوشی میں جمناسٹک کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ برٹنی سپیئرز نے ا یک ہفتے میں دوسری دفعہ فون کے ذریعے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا ہے۔

امریکی گلوکارہ و اداکارہ 39 سالہ برٹنی اسپیئرز نے اپنی سرپرستی ختم کروانے کے کیس میں عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ انہیں کئی سال تک یہ خوف رہا کہ انہیں یا تو قتل کردیا جائے گا یا پھر یہ ثابت کیا جائے گا کہ وہ پاگل ہیں۔ایک ہی مہینے میں دوسری بار عدالت میں ریکارڈ کروائے گئے بیان میں برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر والد پر سنگین الزامات لگائے۔

مزیدخبریں