ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں نے پرکشش نمبروں کیلئے کروڑوں روپے اُڑا دیئے

گاڑیوں کے پرکشش نمبر
کیپشن: گاڑیوں کے پرکشش نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خریداری میں ایک سال کے دوران پچیس فیصد اضافہ، لاہور میں پچھلے مالی سال کے دوران ساڑھے 58ہزار کاریں، 2 لاکھ 92 ہزار موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ کروائی گئیں۔ پرکشش نمبروں کی مد میں 14کروڑ 84 لاکھ روپے لٹا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہوریوں نے گزشتہ مالی سال میں ساڑھے 58ہزار کاریں اور لگژری گاڑیاں رجسٹرڈ کروائیں، گزشتہ سال میں کورونا کے باوجود 2لاکھ 92ہزار موٹرسائیکلیں جبکہ 13ہزار بسیں، ٹرک اور ویگنیں رجسٹرڈ کروائی گئیں۔ ایکسائز کو رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں 7ارب 62کروڑ کی رقم وصول ہوئی، رجسٹریشن کی مد میں 4ارب 84لاکھ جبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں 3ارب 7کروڑ کی رقم وصول ہوئی۔

پُرکشش نمبروں کی نیلامی کی مد میں شہریوں نے 14کروڑ 84لاکھ روپے لٹا دیئے، گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی 91آن لائن نیلامیوں میں 9کروڑ 12لاکھ روپے کے پُرکشش نمبر خریدے گئے۔ لاہوریوں نے موٹرسائیکلوں کے پرکشش نمبروں کی 155 نیلامیوں میں 5کروڑ 60لاکھ روپے لٹائے، گزشتہ مالی سال میں 2019۔20 کی نسبت 35فیصد اضافی گاڑیاں وموٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ پنجاب بھر میں ایکسائز نے ریکارڈ ساڑھے 13ارب روپے موٹرٹیکس اکٹھا کیا۔