حکومت نے مزدوروں کی روزانہ اجرت میں اضافہ کردیا

15 Jul, 2021 | 04:38 PM

Sughra Afzal
Read more!

(علی رامے) مہنگائی لا محدود لیکن غریب کی اجرت میں اضافہ مگر وہ بھی محدود، پنجاب حکومت نے مزدوروں کی روزانہ اجرت میں 61 روپے اضافہ کردیا۔ 

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر مزدور کی روزانہ کی اجرت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،  نوٹیفکیشن کے مطابق چوکیدار، گیٹ کیپر، بیلدار، سویپر اور وائٹر ,واشر مین کی روزانہ اجرت میں اکسٹھ روپے بڑھائے گئے ہیں، جبکہ مالی اور ڈرائیور کی اُجرت میں 81 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 

مالی کی روزانہ کی نئی اجرت آٹھ سو روپے اور ڈرائیور کی روزانہ کی اجرت ہزار روپے مقرر کردی گئی جبکہ آٹو الیکٹرک مکینک، ڈینٹر، الیکٹریشن اور پلمبر کی روزانہ کی اجرت میں 81 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر مزدور اور ہنر مند افراد کی اجرت ساڑھے سات سو روپے سے ہزار روپے تک مقرر کی ہے، جس کیلئے تمام اداروں کو آگاہ بھی کردیا گیا۔

مزیدخبریں