عابد چودھری: جعلی چالان بک کے ذریعے شہریوں کو چونا لگانے والے پانچ ٹریفک وارڈنز معطل کر دئیے گئے، ٹریفک وارڈنز نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے جعلی چالان بکس چھپوا رکھی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک عمران محمود نے ٹریفک پولیس لاہور کے ان پانچ وارڈنز کو معطل کر دیا ہے۔ کاہنہ سرکل میں تعینات ٹریفک وارڈنز افتخار، عظیم، نوازش علی، طارق اور منظر عباس کو معطل کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ معطل وارڈنز کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے جعلی چالان بک چھپوا رکھی تھیں اور کسی بھی جگہ ناکہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اندھا دھند جعلی چالان کرکے رقم وصول کرتے تھے.