عید الاضحیٰ پر پانی کی فراہمی کے اوقات کا اعلان

15 Jul, 2021 | 03:38 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) واسا نے عید الاضحیٰ پر پانی کی فراہمی کے اوقات کار جاری کر دیئے، عید کے تینوں دن 12 گھنٹے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر واسا کی حدود میں پانی کی فراہمی تین مختلف اوقات کار میں کی جائے گی، پانی کی فراہمی کیلئے اوقات کار وضع کر دئیے گئے ہیں، اس حوالے سے واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو ٹیوب ویل فعال رکھنے سے متعلق ہدایات دے دی گئی ہیں۔

عید کے دن صبح 4 بجے سے 5 بجے تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، دوسری شفٹ میں صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک پانی کی سپلائی جاری رہے گی جبکہ تیسری شفٹ میں سہ پہر 4 بجے سے رات 9 بجے تک پانی کی سپلائی جاری رہے گی، پانی کی عدم فراہمی پر واسا کے واٹر ٹینک کو متعلقہ علاقے میں بھیجا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ 21 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی، عید الاضحیٰ پر  ہر سال  مسلمان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق حلال جانور قربان  کرکے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں