کورونا ایک بار پھر بے قابو، مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ

15 Jul, 2021 | 01:46 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا۔ تین اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے، موذی وبا نے دنیا کے تمام شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا کے سبب جہاں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی۔ وزارت صحت کے زرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی بلند ترین 23.17 فیصد شرح گلگت میں ہے، چاروں صوبوں کے 22 اضلاع کورونا کے حوالے سے اہم ہیں۔ مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 21.3 فیصد ہے۔ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 19.29 جبکہ حیدرآباد 5 فیصد ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.22، پشاور میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 9.42 فیصد، نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.31، مردان 2.25 فیصد، صوابی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2.16، سوات 1.53 فیصد  جبکہ ایبٹ آباد میں کورونا کیسز  کی شرح 1.80 ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں کورونا کیسز کی شرح 0.84، بہاولپور 1.21، راولپنڈی میں کورونا کیسز کی شرح 11.97 اور لاہور 3.85 فیصد ہے۔ جہلم میں کورونا کیسز کی شرح 9.09، فیصل آباد 2.36 فیصد، گجرات 0.45 فیصد، میرپور آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1.52 فیصد ہے اور سکردو میں کورونا کیسز کی شرح 21.26، دیامر 2.20 فیصد ہے۔  

مزیدخبریں